نیویارک: اگر آپ تیزی سے بڑھتے ہوئےزون کے باعث پریشان ہیں تو اپنی خوراک میں ان غذاؤں کا استعمال کریں اور غیر یقینی طور پر وزن میں کمی کریں ۔
پھلوں میں اسٹرابیری اور گریپ فروٹ کا استعمال کریں ۔
یہ پھل صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں اور جسم میں ٹشوز کو ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر آپ اپنی خوراک میں ان پھلوں کا استعمال کریں گےتو وزن میں غیر یقینی حد تک کمی واقع ہو گی۔ جبکہ مو ٹاپے سے بچنے کیلئے سبزیوں میں شملہ مرچ،مشروم،کھیرےاور پھول گوبھی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ تمام سبزیاں نہ صرف وٹامنز سے بھرپور ہیں بلکہ ان میں کیلوریزبھی بہت کم پائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ گرین ٹی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔گرین ٹی نہ صرف وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ آپ کو تروتازہ اور ہشاش بشاش رکھتی ہے۔ساتھ ہی ساتھ کم سے کم جنک فوڈ کا استعمال کریں ۔
ان آسان چیزوں کے استعمال سے آپ کے وزن میں یقینی کمی واقع ہو گی۔