ابوظہبی: ابو ظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن سری لنکا کی دوسری اننگز جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت سری لنکا کے 138 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی ۔آخری دن کے کھیل کے آغاز میں ہی محمد عباس نے مینڈس کو 18 اور مکمل 13 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔
سری لنکا کی دوسری اننگز کا آغاز متاثر کن نہ تھا۔ کوشل سلوا اور کرونارتنے نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 20 کے سکور پر یاسر شاہ کی گیند پر کرونارتنے شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ:
آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھریمنے تھے جو 33 کے مجموعی سکور پر سات رنز بنا کر اسد شفیق کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد 51 کے سکور پر حارث سہیل نے کوشل سلوا ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
65 کے مجموعی سکور پر چندی مل یاسر شاہ کا دوسرا شکار بنے جو سات رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 422 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور سے سری لنکا پر تین رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
پاکستان کی پہلی اننگز میں اظہر علی 85 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حارث سہیل نے 76 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں شان مسعود 59، سمیع اسلم 51، اسد شفیق 39، حسن علی 29 اور بابر اعظم 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ایک وقت میں 340 کے سکور پر اس کی 8 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم حارث سہیل اور حسن علی کی عمدہ اننگز کے بدولت پاکستان سری لنکا پر تین رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ کامیاب ترین بولر رہے اور انھوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لکمل اور فرنینڈو نے دو، دو اور پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔