ممبئی: معروف اداکار سلمان خا ن نے ریا لٹی شو " بگ باس11"کے آغاز پر ہی کنٹسٹنٹ کو گھر چھوڑنے کی درخواست کر دی۔
"بگ باس11"بھارتی ٹی وی کا معروف شو ہے اور اس شو کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز سلمان خان نے شو کا باقاعدہ آغاز کیا اور کنٹسٹنٹس کو متعارف بھی کروایا ۔
سلمان خان نے شو کے آغاز میں کنٹسٹنٹس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس شو میں بد تمیزی اورغیر اخلاقی حرکات کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں ہےاور اگر کوئی شخص بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے گا تواسے گھر سے نکال دیا جائے گا ۔
سلمان خان نے مزید یہ بھی کہا کہ بدتمیز افرا دزندگی میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ کامیابی ان لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو دوسروں کی عزت کرتے ہیں اپنی عظمت برقرار رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ عاجزی کو اپناتے ہیں ۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بد تمیزی کر کے کبھی بھی نہ کوئی مشہور ہو پایا ہے اور نہ ہی ہو پائے گا۔