جملوں کے تیر برسانے والے مودی اصلی تیر چلانے میں ناکام

11:05 AM, 2 Oct, 2017

نیو دیلی: مخالفین پر تاک تاک کر جملوں کے تیر برسانے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اصلی تیر چلانے میں ناکام ہو گئے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے ہندو مذہبی تقریب میں برائی کے دیوتا راون کو مارنے کے لیے تیر چلانا چاہا تو تیر کمان سے نہ نکلا۔

بھارتی وزیراعظم کی دوبارہ کوشش میں کمان ہی ٹوٹ گئی تاہم شرمندہ مودی نے تیر کو ہاتھ سے ہی راون کی طرف پھینک دیا۔

بھارتی وزیراعظم کی اصلی تیر چلانے میں ناکام ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں نے بھی خوب مودی پر تنقید کے تیر چلائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں