دس طریقے آپ کی فون بیٹری کو رکھیں لمبے عرصہ تک چارج

11:05 AM, 2 Oct, 2017

 نیویارک : آج کے جدید دور میں موبائل فون کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن سا ہے۔ ہم اس مواصلاتی آلے کے ذریعے کتابیں، فلمیں، گیمز اور انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک تحقیق سے موبائل بیٹری جلد ختم ہو جانے کی وجوہات پتا لگیں کہ ہمارے موبائل بیٹری جلدی کیوں ختم ہو جاتی ہے،دس طریقوں کے ذریعے ہم اپنے موبائل فون بیٹری کو لمبے عرصے تک چارج رکھ سکتے ہیں۔

۔ہمیشہ اپنے موبائل فون کی چارج پورٹ کو صاف رکھیں صرف پورٹ ہی نہیں بلکہ موبائل سکرین کو بھی صاف رکھیں، اس سے موبائل بیٹری کی ٹائمنگ زیادہ ہوتی ہے۔

۔موبائل فون کی سکرین پر ہمیشہ بلیک این وائٹ وال پیپر رکھیں، زیادہ روشن وال پیپر آپ کے موبائل کی بیٹری جلدی ختم کرتا ہے۔

۔موبائل کو زیادہ ہاتھ میں نہ پکڑیں خاص طور پر موسم گرما میں سمارٹ فون جلد ہیٹ اپ ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے بیٹری جلدی ختم ہو جاتی ہے ۔

۔موبائل بیٹری زیادہ دیر تک چلانے کے لیے آٹو روٹیٹ  کے فنکشن کو بند کر دیں۔(Auto Rotate)۔

۔فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسی ایپ کو چیک کر کے فوری پروپر طریقے سے بند کر دیں اس سے آپ کی فون بیٹری فضول صرف نہیں ہو گی۔

۔موبائل فون کی ڈسپلے سکرین کو زیادہ روشن نہ رکھیں بلکہ اس کی سیٹنگز میں جا کر برائٹنس کم تیس سے چالیس پرسنٹ کر دیں، اس سے آپ کے بیٹیری کی لائف زیادہ ہو جائے گی۔

۔موبائل فون کے وائبریشن فنکشن کو کم استعمال کریں کیونکہ یہ فون کی بیٹری بہت زیادہ استعمال کرتا ہے۔

اس کے علاوہ موبائل کی سکرین ٹائم آوٹ کو کم سے کم رکھیں۔اس سے فون بیٹری لائف زیادہ ہو  گی

۔

وائی فائی، جی پی ایس اور بلیو ٹوتھ جیسی چیزیں اگر آن ہوں تو یہ آپکے فون بیٹری کو جلدی ختم کر دیتے ہیں،انکو فضول  میں اگر آن نہ رکھا جائے تو فون بیٹری زیادہ ٹائم تک چل سکتی ہے۔

۔اگر فون کو رات کو سوتے ہوئے سوئچ آف کر دیا جائے تو آپکے فون کی بیٹری زیادہ دیر تک چل سکتی ہے۔

مزیدخبریں