دل کا سائز اور ساخت جاننے بغیر کمپیوٹر میں انٹر ی ناممکن

10:50 AM, 2 Oct, 2017

نیویارک: امر یکی انجینیئر نے ایسا کمپیوٹر متعارف کردا دیا ہے جس میں دل کا سائز اور ساخت جانے بغیر انٹر ی کرنا ناممکن ہو گا۔
اس کمپیوٹر میں ایسا سسٹم متعارف کردایا گیا ہے جو کہ کم سطح کے ڈوپلر ریڈار کے ذریعے کسی کے دل کی ساخت اور سائز کو ناپ کر اپنے پاس محفوظ کرلیتا ہے اور اس کے بعد مستقل آپ کے دل کو نوٹ کرتے ہوئے کسی دوسرے کو آپ کے سسٹم میں گھسنے نہیں دیتا۔
یہ کمپیوٹر بنانے والے انجینیئر کا تعلق بفیلو یونیورسٹی سے ہے ۔
انجینیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ لاگ ان اور لاگ آف ہونے کے روایتی طریقے مشکل اور غیرمحفوظ ہیں۔ اس لیے میں نے ایک ایسا نظام متعارف کروانے کی کوشش کی ہے جو کہ کئی گنا مؤثر اور محفوظ ہے جسے موبائل فون سے لے کر ایئرپورٹ سیکیورٹی تک میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں