سوات، رکن امن کمیٹی احمد زیب کی کار کے قریب دھماکا، 1 شخص جاں بحق

10:16 AM, 2 Oct, 2017

سوات: ذرائع کے مطابق تمبہ گھٹ میں رکن امن کمیٹی احمد زیب کی کار کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں