نئی دہلی : بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی میں ایمرجنسی لگنے کاامکان ظاہر کیاجارہا ہے ۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے پرغور کیاجارہا ہے اوراس حوالے سے مزید ڈیٹا اکٹھا کیاجارہا ہے۔
نئی دہلی کی حکومت نے ڈیزل بسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔دہلی اور ممبئی دنیا کے آلودہ ترین 15 شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ پر بھی فضائی آلودگی کے خطرات منڈلانے لگے ہیں اور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو تعمیراتی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔