" ہو کلڈ موسے والا؟"، سدھو   کی زندگی اب سکرین پر دکھائی جائے گی

08:17 PM, 2 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : گلوکار وسیاست دان سدھو موسے والا کی زندگی سے قتل تک فلم کو  سکرین پر لایاجائے گا۔ اس فلم کی کہانی  کتاب " ہو کلڈ  موسے والا" سے اخذ کی جائے گی۔ اس کتاب کے مصنف جوپندر جیت سنگھ  ہیں، وہ معروف کرائم جرنلسٹ ہیں۔  

ان سے کہانی   اور سکرپٹ کے لیے باقاعدہ بات کرنے کے بعد  مشہور پروڈکشن ہاؤس میچ باکس شاٹس نے گلوکار سدھو موسے والا پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔سدھو موسے والا کو   مئی 2022 میں قتل کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کینیڈین پنجابی گینگسٹر گولڈی برار جو کہ لارنس بشنوئی گروپ کا حصہ ہے اس نے گلوکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سدھو موسے والا نے دسمبر 2021 میں سیاست میں قدم رکھا تھا اور سنہ 2022 میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں انہوں نے مانسا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا۔سدھو موسے والا کے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔ یوٹیوب پر ان کے ’ہائی‘، ’دھکا‘، ’اولڈ سکول‘، ’سنجو‘ جیسے گانے لاکھوں بار دیکھے جا چکے ہیں۔ان گیتوں کے ذریعے گن کلچر کو مبینہ طور پر فروغ دینے کے الزام میں موسے والا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر مقدمہ چلایا گیاتھا۔ گلوکار کے طور پر سکہ جمانے کے بعد سدھو نے فلموں میں بھی قدم رکھا۔


موسے والا نے ’یس آئی ایم سٹوڈنٹ‘، ’تیری میری جوڑی‘، ’گناہ‘، ’موسی جٹ ہے‘ اور ’جٹ دا منڈا گون لگا‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔

مزیدخبریں