سری لنکا کو 302 رنز سے شکست ، بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی 

08:12 PM, 2 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دے کر بھارت ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔  بھارت کے 358 کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی 

ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن کپتان  کوشل مینڈس  نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بھارتی ٹیم نے 500 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔ 

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے،شبمن گل 92، ویرات کوہلی 88 اور شریاس ائیر 82 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدو شانکا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چمیرا نےایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی  اور وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3 اور بمرا و جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مزیدخبریں