اسلام آباد :صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا ۔ دونوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔الیکشن کمیشن 11 فروری جبکہ صدر مملکت 28 جنوری کی تاریخ پر اصرار کر رہے ہیں۔
صدر مملکت سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران واپس پہنچے اور اجلاس کیا جس کے بعد صدر مملکت کو 11 فروری کی تاریخ کیلئے خط لکھا صدر مملکت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔
صدر مملکت کے اتفاق نہ کرنے پر اٹارنی جنرل ہنگامی طور پر چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کیلئے پہنچے۔ اٹارنی جنرل نے چیف الیکشن کمشنر کو صدر مملکت عارف علوی کا پیغام پہنچایا اس کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ صدر مملکت سے ملاقات کرے اور اس کے بعد تاریخ کا اعلان کرے ۔