اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے لیے بڑا خطرہ قرار

07:51 PM, 2 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک


 
کیلیفورنیا:اے آئی ٹیکنالوجی کو  انسانیت کے لیے بڑا خطرہ قراردیاگیا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی کی باتیں کی جارہی ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی  کے اثرات ہر شعبے میں ہوں گے۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی  کے کچھ مثبت اور کچھ منفی اثرات ہوں گے۔ تاہم اس سے لیبر فورس ضرور کم ہوگی، اس وجہ سے  اے آئی ٹیکنالوجی کو  انسانیت کے لیے بڑا خطرہ قراردیاگیا ہے۔

 برطانیہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ  اے آئی کانفرنس میں امریکا، چین، فرانس، جرمنی اور بھارت سمیت 28 ممالک کے حکومتی وفود شریک ہوئے ۔ان سب ممالک نے کانفرنس کے پہلے روز ہی  ایک اعلامیے پر بھی دستخط کیے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے ایک ممکنہ بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔


 واضح رہے کہ   ایلون مسک نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔


انہوں نےپہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔ ان کامزید کہنا تھاکہ    یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین  حریف سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہم اس  پر کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں تاہم میرے خیال میں ہمیں اس کی راہ کا تعین کرنا چاہیے جو انسانیت کے لیے مفید ہوگا۔


ایلون مسک نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے اور اگر ہم اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت دیکھیں تو یہ ممکنہ طور پر سب سے بڑا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں