بے روزگاری   کی شرح میں اضافہ ہوگیا

06:07 PM, 2 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔  یہ شرح  اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ دو برس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔   سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے مطابق ستمبر میں یہ شرح 7.09  فی صد تھی لیکن اب  مجموعی طور پر 10.05 فی صد ہوگئی ہے۔  اعداد وشمار کے مطابق دیہات میں یہ شرح6.2 فی صد سے بڑھ کر 10.82  فی صد تک ہوگئی ہے۔ 

بھارت میں گذشتہ دو برسوں سے بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں بے روزگاری میں اضافے کے باعث اکتوبر میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح دو سال سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر گئی ۔ سی ایم ای آئی کا  یہ سروے بھارت میں لگ بھگ170,000 سے زیادہ  افراد پر مشکل ہے۔ 

 ماہرین معیشت کے مطابق بھارت کی  معیشت کاشمار دنیا بھر کی تیز  ترین معیشتوں میں نہیں  ہوتا ہے وہاں پر وسائل ضرور ہیں لیکن  لوگوں کے لیے روزگار کی سہولیت  بھی اتنی زیادہ نہیں ہیں۔ اس کے باوجود آئی ٹی کا شعبہ ایسا ہے جس میں لوگوں کے لیے  روزگار کے مواقع ہیں۔ 

مزیدخبریں