اسلام آباد : اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے حوالے کیا۔
اٹارنی جنرل نے صدر پاکستان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی درخواست کی ۔ صدر پاکستان نے الیکشن کمیشن حکام کو ایوان صدر بلانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ صدر مملکت سے مشاورت کے بعد آج ہی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کریں اور کل تحریری طور پر سپریم کورٹ کو آگاہ کریں۔