سلو پوائزننگ کی بات کرنے والے جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان کا معائنہ کیا ہے وہ صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں: ڈاکٹر فیصل 

04:31 PM, 2 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : سابق مشیر صحت اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے ۔ سلو پوائزننگ کی بات درست نہیں وہ ہشاش بشاش اور صحت مند ہیں۔ 

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرمین پی ٹی آئی کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی  صحت اچھی ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے شوکت خانم اسپتال بارے میں پوچھا جس پر بریفنگ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے غذا کے  بارے   میں کوئی شکایت نہیں کی،وہ صحت مند انسان کی طرح محدود خوراک لیتے ہیں ۔

واضح رہے کہ دو دن پہلے عمران خان کے وکیل آفتاب باجوہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے مجھے ملاقات کے دوران بتایا کہ انہیں سلوپرائننگ دی جا رہی ہے اور انہیں جوتوں کے ذریعے بھی زہر دیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں