'عزت نہیں تو خدمت نہیں' ریسٹورنٹ بدتمیز بچوں کیلئے بل میں اضافی چارجز وصول کرنے لگا

03:04 PM, 2 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

جارجیا: ریاستہائے متحدہ میں ایک ریسٹورنٹ نے ایک غیر معمولی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت ریسٹورنٹ میں کھاناکھانےکے دوران اپنے بچوں کو کنٹرول کرنے سے قاصر صارفین پر "بالغ سرچارج" عائد کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جارجیا میں موجود Toccoa Riverside ریسٹورنٹ کے مینیو میں اس پالیسی کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں لکھا بلکہاس بارے میں کچھ اس طرح سے لکھا ہے کہ For adults unable to parent. No respect, no service. 

نوٹ میں لکھا ہے کہ ’عزت نہیں تو کوئی خدمت نہیں‘ یعنی ریسٹورنٹ کے ماحول میں اپنے بد تمیزبچوں کو سنبھالیں ورنہ نتائج کے ذمے دار آپ خود ہوں گے۔

اس حوالے سے کائل لینڈمین نامی ایک صارف نے بتایا ہے کہ میرا بِل زیادہ آیا تو پوچھنے پر معلوم ہوا کہ ریسٹورنٹ نے میرے بچوں کے شرارتی ہونے کی وجہ سے میرے بل میں 50 ڈالرز کے اضافی چارجز لگائے ہیں۔

مینیو میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ بدتمیز بچوں کے والدین سے جرمانہ یا بِل میں اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے۔  ریسٹورنٹ کے مالک ٹم ریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے یہ پالیسی کورونا وباء کے پھیلاؤ کے دوران متعارف کروائی تھی۔ تاہم، مالک نے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ 

مزیدخبریں