چیئر مین پی ٹی آئی کو 10 ٹی وی چینل، 9 ڈاکٹرز ، جیل کے آٹھ کمرے اور دیگر سہولیات فراہم

10:21 AM, 2 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں تمام سہولتیں دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کے ذرائع کے مطابق جیل میں 8 کمرے پاکستان تحریک انصاف کے زیر استعمال ہیں جبکہ ان کے کھانے اور علاج کیلئے 9 ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں۔ 

 ذرائع جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ٹی وی کے 10 چینل دکھائے جاتے ہیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ہر گھنٹے بعد چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے جبکہ بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

مزیدخبریں