ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج میزبان ٹیم بھارت اور سری لنکا آپس میں ٹکرائیں گے۔
India looks to secure a semi-final spot while Sri Lanka hopes to end the hosts' unbeaten streak
— ICC (@ICC) November 2, 2023
More on #INDvSL ➡️ https://t.co/FWTKyzkFnU pic.twitter.com/19AinG6FTB
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 33 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میںبھارت ابھی تک ناقابل شکست ہے، 6 میچز میں سے6میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعدوہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہیں۔
بھارت اور سری لنکا اب تک ایک دوسرے کے خلاف 167 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں۔ ان میں سے بھارت نے 98 اور سری لنکا نے 57 جیتے ہیں۔ ان میں سے گیارہ میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جبکہ ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا 9 مرتبہ آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لیے 4 جیت کے ساتھ مجموعی ریکارڈ بالکل یکساں ہے جبکہ 1 میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
ممکنہ پلیئنگ الیون:
بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی، جسپریت بمراہ، محمد سراج
سری لنکا: پتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کسل مینڈس (کپتان، وکٹ کیپر)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز، دنوتھ ویلالج/دھننجایا ڈی سلوا، کسن راجیتھا، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا، دوشمیرا