سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں کنٹرول کرنا چاہئے: وزیر داخلہ

سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں کنٹرول کرنا چاہئے: وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون میں تبدیلی پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو حکومت بل واپس لے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو کنٹرول کرنا چاہئے کیونکہ اس کے ذریعے لوگوں کی نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا سے متعلق قانون میں تبدیلی پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو حکومت بل واپس لے لی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے اور کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے لیکن مذاکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں ، عمران خان تو سیاسی دہشت گرد ہے ، جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں