مارشل لاء کی باتیں کرنے والے سیاستدانوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں: عمران خان

08:58 PM, 2 Nov, 2022

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیو نیوز کے پروگرام بولو میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کے نشتر برسائے
یہ تحریک اگلے دس مہینے چلتی رہے گی جب تک یہ الیکشن نہیں کرواتے، میرے پاس 10 ماہ کا پلان ہے۔

ان کا لانگ مارچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ جلد از جلد اسلام آباد پہنچیں  وہاں بہت لوگ میرا انتظار کر رہے ہیں جو سیاستدان مارشل لاء کی بات کر رہے ہین وہ اس لیے کے حکومت اور وہ لوگ انسانوں کے سمندر سے ڈرے ہوئے ہیں کوئی بھی عقل مند اس وقت فوج میں مارشل لاء کا سوچ بھی نہیں سکتا کوئی ایسی حماقت کرنے کی امید نہیں رکھ سکتا۔

مزید اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈراتے ہیں کہ یہ مارشل لاء لگ جائے گا یہ کون سا بلیک میل کرنے کا طریقہ ہے آپ چاہتے ہیں کہ چور ہمارے اوپر بیٹھ جائیں جو حرکتیں ہو رہی ہیں مارشل لاء میں بھی ایسی حرکتیں نہیں ہوتیں صحافیوں کی شہادتیں سیاسی جماعتوں پر کیسز ایسے تو مشرف کے مارشل لاء میں بھی میں نے نہیں دیکھا۔ یہ سیاستدان نہیں  مافیاز ہیں یہ اپنے کیسز معاف کروانے آئے تھے مارے اوپر حکومت کرنے لگے، یہ مذاق بنایا ہوا ہے ان کا، ہم صرف الیکشن چاتے ہیں، مجھے خطرہ ہے کہ ہماری معیشت نہ بیٹھ جائے۔

شہباز شریف ڈگی میں بیٹھ کر ملنےجاتا ہے آرمی چیف سے، ان کے پاس ہے ہی کچھ نہیں، نواز شریف اور زرداری الیکشن سے ڈرتے ہیں،  ان ایمپائرز کا کام ہے الیکشن کروانا، طاقت تو ان کے پاس ہے، میرا مطالبہ بھی انہیں طاقت کے حلقوں سے ہے، بات چیت سیاست میں ہوتی رہتی ہے، کیا دلدل سے نکالنا محض میری ذمہ داری ہے،  11000 ارب کے کیسز معاف کروائے ہیں انہوں نے، ذمہ داری فوج پر ہی گرے گی۔

مزیدخبریں