سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاق کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

07:22 PM, 2 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاق کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت  کی منسوخی کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سےاسلام آباد ہائی کورٹ  میں دائر کی گئی  درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے   اختیارات سے تجاوز کر کے ضمانت دی ۔  فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے ۔

مزیدخبریں