اسلام آباد :شہید ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر اپنے بیٹے کے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے ۔
ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی شہادت اور کیس کو متنازع ہونے سے بچایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانا حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ارشد شریف شہید نے 12 مئی کو خط کے ذریعے خطرات اور غداری کے بے بنیاد مقدمات سے آگاہ کیا تھا۔ ارشد شریف دوبئی پہنچنے تو تسلی تھی کہ اب خطرے سے باہر ہے، حکومت نے یو اے ای حکومت پر دباؤ ڈالا جس پر ارشد شریف کو دوبئی چھوڑنا پڑا۔
رفعت آراء علوی نے ارشد شریف کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہی کا مطالبہ کیا ہے ۔