ٹی 20 ورلڈکپ، بارش کے باعث میچ 16 اوورز تک محدود، ہدف 151 رنز 

04:31 PM, 2 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

ایڈیلیڈ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں بارش کے باعث بنگلہ دیش کی اننگز 16 اوورز تک محدود کرتے ہوئے ہدف 151 رنز مقرر کیا گیا ہے اور اسے جیت کیلئے 54 گیندوں پر مزید 85 رنز کی ضرورت ہے۔ 
ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے 184 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے اوپنرز بالخصوص لٹن داس نے انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑے۔ لٹن داس نے 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی تاہم بنگال ٹائیگرز کا مجموعی سکور 66 پر پہنچا تو بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ 
بارش رکنے کے بعد ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کی اننگز 16 اوورز تک محدود کرتے ہوئے ہدف 151 رنز مقرر کیا گیا۔ 

مزیدخبریں