شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب 17میزائل اور 100 آرٹلری گولے فائر کئے جو دونوں ملکوں کے درمیان قائم بفر زون میں جا گرے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایک میزائل جنوبی کوریا کی حدود میں گرا ہےجس پر رہائشیوں کو باخبر کرنے کے لیے فوری ہوائی حملے کے سائرن بجائے گئے ۔شمالی کوریا کے ردَعمل میں جنوبی کوریا نے بھی 3 میزائل فائر کئے ۔
واضح رہے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔