بھارت کے سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

02:46 PM, 2 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی نئی   ٹی ٹوئنٹی رینکنگ  کے مطابق  بھارت کے سوریا کمار یادیو  نے  محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھن لی ۔

تفصیلات کے مطابقانٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )کی جانب سے جاری کردہ  رینکنگ کے مطابق  بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے  نمبر ون بیٹر بن گئے ، جب کہ  قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان   دوسرے نمبر  پر  آگئے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں  نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے   تیسرے جبکہ  قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھے نمبر  پر ہیں۔

مزیدخبریں