انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھن لی ۔
تفصیلات کے مطابقانٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے ، جب کہ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے نمبر پر آگئے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے تیسرے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھے نمبر پر ہیں۔