یروشلم: اسرائیل میں 4 سال کے دوران 5 واں عام الیکشن ، ایگزٹ پولز میں سابق وزیراعطم نیتن یاہو کو برتری حاصل ہو گئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہم بھاری اکثریت حاصل کرنے کے قریب ہے ۔ جس کے جواب میں اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم اور نیتن یاہو کے حریف یائر لاپڈ نے کہا کہ ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ نہیں آیا ہے ۔ اسلیے بہتر ہے نیتن یاہو اتنا بڑا دعویٰ نہ کریں ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایگزٹ پولز کے نتائج سے لگ رہا ہے کہ 12 سال تک اقتدار میں رہنے والے نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔