چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی، دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی

چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی، دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی

بیجنگ: چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی ۔

 

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں 10 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر مل کر کام کرنے کی پیشکش کر دی ۔

 

وزیراعظم نے گوادر ہوائی اڈے پر کام کی رفتار تیز اور رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے پر اصرار کیا تو چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدا میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرا دی ۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ آگاہ ہوں ماضی میں چینی کمپنیوں کو بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں ۔ 11 اپریل 2022 کو اقتدار سنبھالنے کے بعد کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کئے ہیں ۔ چینی کمپنیوں کو واجب الادا 160 ارب روپے کی ادائیگی کرچکے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک نے ریوالونگ اکاؤنٹ بنا دیا ہے ۔ ادائیگیوں کے ساتھ ہی مزید 50 ارب اس میں شامل ہوجائیں گے ۔ دیامیر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل کو حل کریں گے ۔ چینی بھائیوں اور بہنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر بے حد دکھ اور افسوس ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

مصنف کے بارے میں