شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات، سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

09:34 AM, 2 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا ۔ سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور سٹریٹجک پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا ۔

دورہ چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

مزیدخبریں