ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی: علی محمد خان

10:51 PM, 2 Nov, 2021

اسلام آباد : وزیر مملکت پارلیمانی امور اور ٹی ایل پی و حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے  پر عملدر آمد کرانے کیلئے قائم ہونے والی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں یہ شامل ہے کہ فرانسیسی سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا اور پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی ٹی ایل پی اس فیصلے کو مانے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک لبیک پاکستان کو کہا ہے کہ وہ احتجاج چھوڑ دیں اور مین سٹریم میں آئیں ۔اپنے ایم این اے بنائیں ،ایم پی اے اور سینیٹر بنائیں اس طرف آئیں ۔

علی محمد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے کچھ کابینہ کے ساتھیوں نے اگرچہ سخت زبان استعمال کی لیکن ٹی ایل پی والے بھی کلمہ گو مسلمان ہیں انہیں مین سٹریم میں آنا چاہیے مجھے ٹی ایل پی کے بھارت سے رابطوں کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ 

مزیدخبریں