راولپنڈی : نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے ضلع خیبر کا دورہ کیا۔وفد کو طورخم بارڈر ٹرمینل منیجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی ورکشاپ کے 65 شرکا نے ضلع خیبر کا دورہ کیا ۔ وفد کو طورخم بارڈر ٹرمینل منیجمنٹ سسٹم ،سرحد پر باڑ لگانے کے عمل اور پاک افغان سرحدی گزرگاہ طورخم بارڈر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق وفد کو طورخم بارڈر منیجمنٹ میں قانون نافذ کرنےو الے اور حکومتی اداروں کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی ۔