ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔مسلسل 4 ماہ ٹیکسٹائل کی اوسط ماہانہ ایکسپورٹ ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد رہی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2021 میں ایک ارب 61 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں۔ جو کہ کسی بھی ماہ میں برآمدات کی بلند ترین سطح ہے۔

اعداد و شمار  میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 6 ارب ڈالر سے زائد رہی جو  کسی بھی مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تاریخی مالیت کی برآمدات ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 4 ارب 76 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں اور رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر میں ہونے والی برآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے میں ہونے والی برآمدات سے 26 اعشاریہ 86 فیصد زائد ہیں ۔