پاکستان میں چائنا موبائل کی تیاری کیلئے بڑا معاہدہ طے پا گیا

05:30 PM, 2 Nov, 2021

اسلام آباد : پاکستان میں موبائل کی تیاری کیلئے چینی موبائل کمپنی شاؤمی اور ایئر لنک کے درمیان معاہدہ ہو گیا جبکہ چینی کمپنی جنوری 2022 سے پاکستان میں کام کا آغاز کرے گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی موبائل کمپنی شاؤمی اور ایئرلنک میں موبائل اسمبلنگ کا معاہدہ ہو گیا جس کے تحت جنوری 2022 سے چینی موبائل کمپنی پاکستان میں موبائل اسمبلنگ کرے گی۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ حماد اظہر اور خسرو بختیار بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ان کے اقدام تیزی سے نتائج کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں لکی گروپ اور سام سنگ کے درمیان پاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا اور انشااللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکی گروپ اور سام سنگ کو پاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا موبائل فون تیار کرنے کی مثبت ڈیولپمنٹ ڈربزسسٹم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ موبائل تصدیقی نظام ڈربز سسٹم سے موبائل فون کی اسمگلنگ کا خاتمہ ہوا ہے اور ڈربز سسٹم کے بعد گزشتہ سال ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بھی تیار کی گئی۔

مزیدخبریں