ممبئی: شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے ضمانت پر رہا ہونے کے کچھ دن بعد ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دئیے ہیں۔
راج کندرا کو جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپس پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں دو ماہ بعد 21 ستمبر کو ضمانت ملی تھی۔ اداکارہ کے شوہر کو 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کافی ایکٹوو رہنے والے راج کندرا نے جیل سے آنے کے بعد اپنے اکاونٹس کا استعمال ترک کر دیا تھا۔ انہوں نے جہاں سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی وہیں شلپا شیٹی اپنے اکاونٹس پر کافی ایکٹو ہیں۔
یاد رہے پولیس کی جانب سے راج کندرا سے متعلق شلپا شیٹھی سے بھی سوالات کیے گئے تھے جس پر ان کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ نہیں جانتی تھیں راج کیا کر رہے ہیں۔ 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹھی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس قسم کی کسی ویب سائٹ کے بزنس کا معلوم نہیں تھا اور نہ ان سے آنے والے پیسے کے بارے میں جانتی تھیں۔