کابل میں ہسپتال کے قریب دھماکے اور فائرنگ

02:44 PM, 2 Nov, 2021

کابل : افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ہسپتال کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے ہیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل میں سردار محمد خان داؤد ملٹری ہسپتال کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور اپنی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق سرکاری ذرائع سے ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی دھماکے کی وجہ معلوم ہو سکی ۔

کابل میں ہونے والے دھماکوں سے متعلق طالبان حکومت کی جانب سے بھی فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

مزیدخبریں