لاہور: تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگا دی ہے جس کے مطابق اب کوئی بھی سرکاری ملازم 55 سال عمر پوری کیے بغیر ریٹائرمنٹ نہیں لے سکے گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے نیا فیصلہ کیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق پنجاب میں کوئی بھی ملازم 55 سال عمر سے قبل ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ عمر کی شرط کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے لیے 25 سال سروس مکمل کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ جلد ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس اور 55 سال عمر دونوں لازمی ہیں ، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔