انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچتے ہی زوردار جھٹکا لگ گیا

انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچتے ہی زوردار جھٹکا لگ گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سب سے پہلے پہنچنے والی ٹیم انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف بڑی فتح کے بعد زوردار جھٹکا لگ گیا ہے۔ 
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران انگلش کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ باؤلر ٹیمل ملز ان فٹ ہو گئے اور میچ ادھورا چھوڑ کر ہی میدان سے واپس چلے گئے جبکہ اگلے میچز کیلئے ٹیم میں ان کی شمولیت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ 
واضح رہے کہ شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی جبکہ سری لنکا کو اب ایونٹ میں رہنے کیلئے معجزے کا انتظار کرنا ہو گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انگلش بولر ٹیمل ملز ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے جن کی بحالی صحت پر کام جاری ہے البتہ اگلے میچز کیلئے ٹیم میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔