ملک میں ڈینگی مچھر کے وار جاری، کیسز اور اموات میں اضافہ

11:41 AM, 2 Nov, 2021

لاہور: ڈینگی مچھر کے وار جاری ، اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 737 تک پہنچ گئی ہے ۔ فیصل آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 494 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 11,347 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 370 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 42 ، گوجرانولہ میں 18 مریض ، فیصل آباد میں 13 ، ملتان سے ڈینگی کے 6 جبکہ سرگودھا اور شیخوپورہ میں 4 چار ، ساہیوال ، اٹک اور قصور سے ڈینگی کے 4 چار ، جبکہ بہاولنگر اور نارووال سے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 15,247 ہو چکی ہے ، لاہور سے اب تک ڈینگی کے 11,347 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 3 افراد کی ہلاکتیں واقع ہوئیں ۔

صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,535 مریض ، لاہور کے ہسپتالوں میں 1,660 مریض داخل ہیں ۔ پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 2,535 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔ لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 1,660 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں ۔

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 386,085 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 94,827 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں 1,028 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 55,452 ان ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 9,835 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا ۔ گذشتہ روز لاہور میں 798 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ۔

مزیدخبریں