راولپنڈی:آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی اہم ملاقات ہو ئی جس میں افغان امن عمل بالخصوص بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں دائمی امن کے حوالے سے بتادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ،زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کے قیام کے باہمی مقصد کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔
ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات بھی متوقع ہے ،واضح رہے ایک طرف امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورہ پر ہیں جبکہ دوسری طرف افغانستان میں امن دشمن عناصر نے کابل یونیورسٹی پر حملہ کر کے 20 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔