لاہور :مریم نواز کا احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ حکومت جومعیار سیٹ کر رہی ہے اس کو خود بھی بھگتنا پڑے گا ،کم ظرف لوگ 30 سال سے ن لیگ کو توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن م ،ش ،اور ن کل بھی ایک تھے اور آئندہ بھی ایسے ہی رہینگے ، مریم نواز کا کہنا تھا جس طرح شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج بکتر بند گاڑی میں لایا گیا وہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے کہنے پر ہوا ہے ہم اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ۔
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی ،مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو حوصلہ دیتے ہوئے تھپکی دی، مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا،ملاقات کا کلپ سوشل میڈیا خوب وائرل ہو ا جس پر مختلف سیاسی لوگوں نے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا ۔
مریم نواز شریف صاحبہ کی شہباز شریف صاحب اور حمزہ شہباز شریف صاحب سے نیب کورٹ میں ملاقات pic.twitter.com/Xsh758ROpj
— PML(N) (@pmln_org) November 2, 2020
واضح رہے مریم نوا زنے حمزہ شہباز سے ملاقات کے وقت کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بھی شیئر کی ،کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران چچا شہباز شریف نے مریم نواز کے سر پر شفقت کا ہاتھ بھی رکھا ،مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا ش ،ن اور م لیگ کی جو باتیں کر تے تھے ان کو پیغام مل گیا کہ ہم اکھٹے ہیں ،ہمارا خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا .
— PML(N) (@pmln_org) November 2, 2020
میڈیا سے غیر رسمی گفتگومیں مریم نواز کا کہنا تھا حکومت جمہوری قیادت سے خوفزدہ ہے ،منہ پر ہاتھ پھیڑکر چھوڑوں گا نہیں کہنے والوں کا انتقام واضح نظر آ رہا ہے ۔