گستاخانہ خاکوں کے بعد حکومت پاکستان کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم 

03:45 PM, 2 Nov, 2020

کراچی :فرانس کیخلاف نکالی گئی ریلی میں جماعت اسلامی نے حکومت پاکستان کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے اور فرانس سے بھی اپنا سفیر احتجاجاََ واپس بلایا جائے۔

اسلام مخالف مواد کے بعد اس پور ے عالم اسلام میں مسلمان سراپائے احتجاج ہیں ،وہیں پاکستان میں بھی فرانس کیخلاف احتجاجی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ مسلم حکمران دشمنان رسول کے غلام ہیں چوبیس گھنٹوں میں فرانسی سفیر کو ملک سے نکالا جائے اور اپنا سفیر واپس بلایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مسلم حکمران امریکی غلام ہیں لہذا جماعت اسلامی ان حکمرانوں سے اعلان برأت کرتے ہیں،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنماؤں نے فرانسسی مصنوعات کے بائیکاٹ اور سفارتی تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسلام مخالف مواد کے بعد پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں میں فرانس کیخلاف انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے ،فرانس میں اسلام مخالف مواد کے بعد اب تک تین حملے ہو چکے ہیں جن میں حملہ آوروں نے چاقو سے وار کر کے اب تک تین سے زائد افراد کو جاں بحق کر دیا ہے ،ان حملوں کے بعد فرانس میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ،پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں