فیاض الحسن چوہان کو اچانک عہدے سے کیوں ہٹا یا گیا ؟اہم وجہ سامنے آگئی 

10:55 PM, 2 Nov, 2020

لاہور :فیا ض الحسن چوہان کو اچانک عہدے سے کیوںہٹا یا گیا ،اہم وجہ بھی سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق فیا ض الحسن چوہان کی جگہ پنجاب میں فردوس عاشق اعوان کو  اپوزیشن خواتین ترجمان کے مقابلے میں میدان میں اتارا گیا ہے ،چند روز قبل فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات بھی کی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ہٹانے کی ایک بڑی وجہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا میں مداخلت بھی بنی۔سوشل میڈیا میں فیاض چوہان کی مداخلت زیادہ ہونے پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے۔ سوشل میڈیا ٹیم میں فیاض چوہان اپنے لوگ ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے۔ سیف اللہ نیازی کی جانب سے بھی سابق وزیراطلاعات بارے شکایات کی گئیں۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ  وزیر اعلی پنجاب کے بجائے اپنی پروجیکشن بھی سابق وزیر اطلاعات کو مہنگی پڑی ۔ فیاض چوہان حکومت کی کم اور اپنی پروجیکشن زیادہ کرتے ہیں۔ سابق وزیر اطلاعات کے حوالے سے کابینہ  کے سیئنر وزراء بھی تحفظات رکھتے تھے۔ 

واضح رہے اس سے قبل فیاض الحسن چوہان سے جب صحافیوں نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے جس پر انہوں نے کہا تھا کہ اس بات کا مجھے معلوم نہیں ۔

اس سے قبل یہ خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں جس میں یہ کہا گیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پھر سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھانے کی خواہش مند تھیں تاہم وزیراعظم نے انہیں پنجاب میں یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لیے قائل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن خواتین کی سیاسی سرگرمیوں کاجواب دینےکیلئےفردوس عاشق اعوان کولایاگیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی اطلاعات کے شعبےمیں تبدیلی کےخواہشمندتھے۔

مزیدخبریں