گلگت بلتستان الیکشن عام الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے :بلاول بھٹو زرداری 

04:31 PM, 2 Nov, 2020

گلگت بلتستان :غذر میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں صوبہ چاہیے ، عوام کا مطالبہ ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے ،پیپلزپارٹی الیکشن جیتے گی اور گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق ملکیت دلوائیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غذر کو شہید بھٹو نے ضلع کا درجہ دیا ،آپ سب نے پیپلزپارٹی کو زندہ رکھا ،اب گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں صوبہ چاہیے ، گلگت بلتستان کے عوام اور ہمارے لیے 15 نومبر کا دن بہت بڑا امتحان ہے ،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا  منشور گلگت بلتستان کے عوام کا منشور ہے ،ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا یہ الیکشن عام الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے،ہم الیکشن جیتیں گے ،کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ یہ سازش کا نتیجہ ہے ،ہم گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں گئے اور حق ملکیت کانعرہ لگایا ہے ،تحریک انصاف کو اب گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق چھیننے کا موقع نہیں دینگے ۔

مزیدخبریں