رئیل می نے تیزترین چارجنگ فون 7 پرو لانچ کردیا

11:41 PM, 2 Nov, 2020

لاہور: رئیل می نے تیزترین چارجنگ فون 7 پرو لانچ کردیا۔ رئیل می نے بڈ پرو، سمارٹ واچ، سونک ٹوتھ برش، اسمارٹ کیم سمیت چھ نئی پراڈکٹس متعارف کرادی گئیں۔ لانچنگ تقریب میں معروف فنکاروں عمران عباس، علیزے شاہ نے بھی اپنے جلوسے دکھائے۔ 

رئیلی می نے سیون پرو اور سی 15 سمارٹ فون متعارف کرا دیا۔ تیز ترین چارجنگ سمیت 64 میگا پگزل نائٹ سکیپ موڈ کےحامل فون سمیت سمارٹ واچ، 360 کیم، الیکٹرک ٹوتھ برش سمیت چھ نئی پراڈکٹس متعارف کرائی گئیں۔ 


اس موقع پر بات کرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے رئیلی می کی نئی پراڈکٹس اورفون کو ٹیکنالوجی میں نئی جدت قرار دیا۔ برانڈ مینیجر احسن چوہان کہتے ہیں رئیلی می کے موبائل اور پراڈکٹس جدید ترین فیچرز کے حامل ہیں۔ رنگارنگ ایونٹ میں علیزے شاہ، نمرہ خان سمیت متعدد ستاروں نے شرکت کی جبکہ رئیلی می کی تمام دراز ڈاٹ کام پر خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیاہے۔ 

مزیدخبریں