لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی زبان" پھسل" گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے پلواماواقعے میں مارے گئے 40 بھارتی فوجیوں کو" شہید "قرار دے دیا۔ بولیں ،پلواما واقعے کو ایک وفاقی وزیرنے اپنے حصے میں ڈال دیا۔ عظمیٰ بخاری کے اس زبان پھسلنے پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پلوامہ میں 40 بھارتی فوج "شہید" ہوئے
— Meticulous (@KarwaLadu) November 2, 2020
عظمی بخاری، ترجمان مسلم لیگ نون
پھر ہم کچھ کہیں گے تو کہا جائے گا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہو
قابض بھارتی فوجی شہید ہیں؟
یہ کشمیر کے ہمدرد ہیں، انہیں ابھینندن کے جلد چھوٹنے کا دکھ ہے pic.twitter.com/cJdO2orALH
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل چکی ہے۔ 2019 میں حکومت کیخلاف احتجاج میں انہوں نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز گو کے نعرے لگا دیے تھے۔ یہ احتجاج مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر کیا تھا۔ اس مظاہرے میں لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے گلظی سے نواز شریف کیخلاف استعفیٰ لگا دیا تھا۔ بعد ازاں احساس ہونے نعرہ روک دیا تھا اور کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں تھیں۔
This is what Imran Khan has done to the PML-N. Uzma Bukhari chanting #GoNawazGo outside the Punjab assembly today. pic.twitter.com/YgN2AEwWzC
— Ali Salman Alvi (@alisalmanalvi) April 22, 2019
یہ بھی یا درہے کہ گو نواز گو کا نعرہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زبان زدِ عام کیا اور جس میں کئی مسلم لیگی اراکین نے بھی شمولیت اختیار کی اورانہوں نے اپنی ہی قیادت کیخلاف نعرے لگائے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما صابر شاہ نے بھی ایک کنونشن میں عمران خان کی بجائے نواز شریف کیخلاف ہی لگا دیا تھا جس پر بعد میں انہیں وضاحت دینی پڑی۔