لاہور:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لوگوں کواشتعال دلا رہی ہے۔پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تو مذہب کارڈاستعمال کیا۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ کوفوری طورپربرطرف ہوناچاہیے اور ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔پاک فوج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم توشہداکا قرض بھی نہیں اتارسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی ادارےمیں کسی تقسیم کی بات نہیں کررہے۔ہمیں ملک کوآئین پرچلاناہے اور پارلیمنٹ کو خودمختارہو۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےپانچ سال کےدورمیں جتنی ترقی ہوئی اتنی 72سالوں میں نہیں ہوئی۔انہوں نے گلگت، بلوچستان، کے پی اور پنجاب میں اپنی حکومت کی پچھلی پانچ سالہ کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے گلگت میں شاہراہوں کاجال بچھایا۔ یونیورسٹی بنائی، کینسر اور عارضہ قلب کااسپتال دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں بھی ڈھیروں ترقیاتی کام کیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں سڑکوں کاجال بچھایا۔ نواز شریف کی قیادت میں گوادرسےخضدارسڑک ہم نےمکمل کی۔انہوں نے کہا کہ نوشکی میں یونیورسٹی بنائی ہم نےگوادر میں یونیورسٹی کاافتتاح کیا۔فاٹا میں یونیورسٹی ہماری حکومت نےبنائی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کی قیادت میں طلباکواسکالرشپس دیں۔خیبر پختونخواہ میں اپنی کارگردگی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوامیں یونیورسٹیوں کے14کیپمس بنائے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لوگوں کواشتعال دلا رہی ہے۔پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تو مذہب کارڈاستعمال کیا۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ کوفوری طورپربرطرف ہوناچاہیے اور ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔پاک فوج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم توشہداکا قرض بھی نہیں اتارسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی ادارےمیں کسی تقسیم کی بات نہیں کررہے۔ہمیں ملک کوآئین پرچلاناہے اور پارلیمنٹ کو خودمختارہو۔
سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ایاز صادق نےاپنےبیان کی وضاحت کردی ہے۔فوادچودھری نےبیان دیا، اس کی وضاحت بھی کی گئی۔فوادچودھری کی وضاحت کوتسلیم کرلیاگیا۔ وہ معتبرہیں جبکہ ایازصادق کی وضاحت کونہیں کیاجارہا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراس کی قیادت ملک میں خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔