فیاض الحسن چوہان سے وزیر اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا گیا

08:25 PM, 2 Nov, 2020

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کوعہدےسےہٹادیاگیا۔ نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا۔ فیاض الحسن چوہان کی جگہ فردوس عاشق اعوان  کو وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات  تعینات کر دیا گیا ۔ فیاض الحسن چوہان  محکمہ کالونیز کے وزیر برقرار رہیں گے ۔ 

فیاض الحسن چوہان  وزارت سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے لاعلم ہیں۔ اس حوالے سے جب نیو نیوز کے نمائندے قادر خواجہ نے فیاض الحسن سے پوچھا تو  ایسی ابھی مجھے کوئی خبر نہیں کہ  وزیر اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ انہیں ،وزارت واپس لینے کا کوئی علم نہیں ہے۔ 


 فیاض الحسن چوہان سے وزرات واپس لینے پر مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ ہمیں فیاض الحسن چوہان سے دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا نتیجہ  دیکھ لیا؟  فیاض چوہان نے اپنی کرسی پکی کرنے کےلیے شریف خاندان پر بہت سیاست چمکائی،لیکن افسوس فیاض چوہان کی تمام محنت رائیگاں گئی۔ 

 عظمی بخاری کا  مزید کہنا تھا  کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعیناتی ناقابل سمجھ ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے فردوس عاشق کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دیا۔ عدلیہ کی توہین کرنے والی شخصیت کی بطور وزارت معاون خصوصی تعیناتی مسترد کرتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق کے حوالے سے اپنا جاری کردہ نوٹیفکیشن فوری واپس لیں۔ 

مزیدخبریں