زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

06:53 PM, 2 Nov, 2020

راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا. اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ 

مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے۔ زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عبداللہ شفیق ،فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد،  خوشدل شاہ ،فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسی خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں