فاف ڈوپلیسی بھی پی ایس ایل کاحصہ بن گئے

Du Plessis, PSL, Season Five
کیپشن: Photo: PBC Website

کراچی: پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار  میچز میں کل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں  الیکس ہیلز (انگلینڈ)، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ) ، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) ، مچل میک میکلینگھن (نیوزی لینڈ)، اور ویسٹ انڈیز کے روتھر فورڈ شامل ہیں۔ 

لاہور قلندر زمیں بھی پانچ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ جن میں آسٹریلیا کے بین ڈنک، جنوبی افریقہ کے ڈین ویلاز اور ڈیوڈ ویزے، انگلینڈ کے سمت پٹیل، اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں۔ 

ملتان سلطانز  میں 6 غیر ملکی کھلاڑی پلے آف میچز میں شرکت کریں گے۔ انگلینڈ کے  ایڈم لیتھ ،  جیمز وینس اور روی بوپارہ ، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، اور بنگلہ دیش کے محمود اللہ شامل ہیں۔ 

پشاور زلمی میں 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جن میں ویسٹ انڈیز کے  کارلوس بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی، جنوبی افریقہ سے فاف ڈوپلیسی اور  ہارڈس ویلجوئین جبکہ انگلینڈ سے لیام لیونگ اسٹون شامل ہیں۔