عالمی وبا کے ڈر سے برطانوی شہری ملک سے بھاگنے لگے

04:43 PM, 2 Nov, 2020


لندن : برطانیہ میں مکمل لاک ڈائون کی خبروں سے پہلے ہی سینکڑوں شہریوں نے ملک سے نکلنا شروع کر دیا۔ ہیتھرو ایئر پورٹ پر مسافروں کی لمبی قطار لگ گئی۔ 


تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے مکمل لاک ڈائون کے اعلان کے مطابق چھٹیوں پر برطانیہ سے باہر  جانے والی پروازیں جمعرات سے بند ہونے والی ہیں اس موقع پر برطانیہ کے ایئر پورٹس خاص طور پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش ہے اور گھنٹوں لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں جہاں پر وہ لوگ جو صاحب استعاد ہیں وہ ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ ان تمام برطانوی شہریوں کی خواہش ہے کہ وہ لاک ڈائون سے پہلے ہی برطانیہ سے نکل جائیں۔


برطانیہ سے لگائے  جانے والے لاک ڈائون کے مطابق 5 نومبر سے 2 دسمبر تک بارڈرز سیل ہو جائیں اور کوئی بھی چھٹیوں پر برطانیہ سے باہر نہیں جا سکے گا۔  اس کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر کسی اور جگہ پر بھی رات گزارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی شخص کے دو گھر ہیں تو وہ صرف ایک ہی گھر میں اس سارے لاک ڈائون کا وقت گزارے گا۔اگر کسی کو کا م کرنے کیلئے دوسرے گھر میں جانے کی ضرورت ہےتو اس کی اجازت خاص موقعوں پر دی جا سکے گی۔


اس لاک ڈائون کے دوران برطانوی شہری جو ملک سے باہر ہیں انہیں واپس آنے کی اجازت ہو گی لیکن ان کا مکمل چیک اپ ہو گا اور انہیں قرنطینہ ہونا پڑے گا۔  برطانوی حکومت کی طرف سے اپنے بیرون ملک شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آپ لاک ڈائون کے موقع ملک واپس نہ آئیں لیکن اگر کوئی خاص ضرورت ہو تو واپسی پر مکمل ضابطہ پر عمل کیا جائے۔

مزیدخبریں